10 مئی 2013 - 19:30
بشار اسد ہی شامی عوام کی خواہشات کو پورا کر سکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان جیسی عوامی مزاحمت شام کی پوری سرزمین پر وجود میں آ چکی ہے اور اب متحد ہو رہی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان جیسی عوامی مزاحمت شام کی پوری سرزمین پر وجود میں آ چکی ہے اور اب متحد ہو رہی ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید حسن فیروز آبادی نے شام کے تازہ ترین حالات کے بارے میں کہا کہ شام میں مزاحمت کی کامیابی، شرک سامراج اور شدت  پسند وہابیوں کے مقابلے میں بشار اسد کے اسٹریٹجک عزم و ارادے اور ملت شام کی مزاحمت، شجاعانہ بصیرت اور حمایت و پشتپناہی سے حاصل ہوئي ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ صرف بشار اسد ہی شام کی سرزمین اور اس کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر مبنی عوام کی خواہش کو پورا کرنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں، کہا کہ خوش قسمتی سے بشار اسد کے اسٹریٹجک عزم و ارادے سے پورے  شام میں عوامی مزاحمت تشکیل پا چکی ہے اور عوام نے بھی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں عوامی فورس کی موجودگی کو محسوس کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲